راولپنڈی: حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یا بڑے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ الیکشن کرانا ہیں یا بڑے حادثے کا شکا ر ہونا ہے فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مختصر ترین وقت میں متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ سیاست کی تاریخ ہے، حکومت کے ہاتھ میں فیصلہ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانا ہیں یابرے حادثے کا شکا ر ہونا ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/OJn1yh3tWU
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 15, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کے والد شیر علی نے رانا ثناء اللہ کو 22 افراد کا اجرتی قاتل کہا مگر ادارے خاموش ہیں، اے این ایف نے رانا ثناء اللہ پر منشیات فروشی کی 15 شہادتوں کا بیان عدالت میں دیا مگر فرد جرم نہ لگ سکی، میں آج فیصل آباد میں میڈیا سے بات کروں گا اور پھر جلسے میں شرکت کرنی ہے۔