Featuredاسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے کی مذمت
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے چھ افراد کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید بچوں 4 سالہ انعم، 8 سالہ احسن اور 11 سالہ احمد حسن کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل اسلام اور انسانیت دونوں کے دشمن ہیں، اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیاں ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے، اپنے شہداء پر پوری قوم کو فخر ہے، شجاعت و شہادت ہماری افواج کی تاب ناک روایت ہے جسے ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے۔