Featuredاسلام آباد
حکومت توانائی بحران پر قابو پانے میں ناکام
اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 252 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 252 میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 248 میگاواٹ ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیہات اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔