Featuredاسلام آباد

عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنارہے ہیں

اسلام آباد : اگرعمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نیازی امریکی سازش کی طرح اب مسلسل اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جان کو ممکنہ خطرے سے متعلق اگر کوئی ٹھوس ثبوت سابق وزیراعظم عمران نیازی کے پاس ہے، تو اسے وزارت داخلہ سے فی الفور شئیر کریں۔ حکومت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کروانے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق وزیراعظم عمران نیازی چاہیں تو جان کو خطرے سے متعلق معاملے پر ایک جوڈیشل کمیشن بھی قائم کرسکتے ہیں، جو عمران نیازی کے فراہم کردہ شواہد اور معلومات کا جائزہ لیکر آزادانہ فیصلہ دے سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران نیازی اپنی جان کو خطرے سے متعلق معلومات فراہم نہیں کرتے تو امریکی سازش کی طرح اس بیانیے کو بھی ایک پولیٹیکل اسٹنٹ ہی تصور کیا جائیگا۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم کا اپنی جان کے خطرے کو پولیٹیکل اسٹنٹ کے طور پر پیش کرنا انتہائی افسوسناک ہے اور خطرے کا باعث ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے عمران نیازی اپنی سکیورٹی کو سیاسی پراپیگنڈے کے طور پر پیش نہ کرے، شواہد ہیں تو ہم سے شئیر کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close