Featuredاسلام آباد

آج سارے ملک میں ایک ہی نعرہ چور اور غدار کا گوج رہا ہے

اسلام آباد : ایف آئی اے ایک یہی کام کر رہا ہے کہ حمزہ شہباز، فریال تالپور، آصف زرداری کے کیسز کیسے ختم ہوں۔

شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سارے ملک میں ایک ہی نعرہ چور اور غدار کا گوج رہا ہے۔ اب نواز شریف کو ملک آنے سے کون روک رہا ہے؟ آئیں الیکشن کروائیں، یہ ہی ان کی ڈیمانڈ تھی۔

انہوں نے کہا کہ آپ مقبول لیڈر تھے، جس جہاز میں نواز شریف بیٹھ کے آئے گا، چور اور غدار کے نعرے لگیں گے، ساری سواریاں اتر جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ایک یہی کام کر رہا ہے کہ حمزہ شہباز، فریال تالپور، آصف زرداری کے کیسز کیسے ختم ہوں۔ ایف ائی اے مسعود چپراسی کا کیس ختم کرنے جارہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ افسران کو ہٹا کر کرائے کے لوگ لگائے جا رہے ہیں، جو عدالتوں میں کیسز واپس لے رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close