عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں : شاہد خاقان
اسلام آباد : حکومت کو مشکلات درپیش ہیں، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔ جو اس ملک کے ساتھ ہوا وہ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ جنہوں نے ملک کا یہ حشر کیا، ان کا بھی احتساب ہو۔ عمران خان نے کرپشن کی ہے۔ ان کا بھی احتساب ہو۔ چیرمین نیب بھی انہی عدالتوں میں پیش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو مشکلات درپیش ہیں، حکومت کوشش کر رہی ہے کہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔ جو اس ملک کے ساتھ ہوا وہ ایک دو ماہ میں ٹھیک نہیں ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور آج ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ہیں۔
لیگی رہنماء نے کہا کہ پاکستانی معشیت کو بہتر کرنے کے لیے سب اداروں اور سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ اگھٹا ہونا ہو گا۔ چار سال میں عمران خان نے ملک کی معشیت کو تباہ کیا ہے۔ عمران خان ہر جلسے میں ایک نئی کہانی لے کر آتے ہیں۔ یہ ملک کہانیوں یا ٹوئٹر سے نہیں چلتا ہے۔