ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا
انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔
ملکی سیاسی صورت حال اور آئی ایم سے مذاکرات نہ ہونے کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر دو روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 197 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر 195 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کے نتیجے میں روپے پر دباؤ مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔
گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے بڑھی تھی۔
17 مئی کو یورو کی قیمت میں 3.70 روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی خبروں کے اثرات سے کرنسی مارکیٹ میں بھی بے چینی نظر آتی ہے۔
ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافے سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے ،منگل کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں تھا۔
بیشتر جگہ بلیک میں بھی 200 روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو تا رہا، تاہم فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 194.50 روپے سے بڑھ کر 195.50 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 194.60 روپے سے بڑھ کر 196.50 روپے ہو گئی تھی۔