Featuredسندھ

آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی:  کامران فضل قائم مقام آئی جی مقرر کیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے مشتاق احمد مہر کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر کامران فضل کو جنرل پولیس کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسر محسن بٹ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل14جولائی2022  کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد28 فروری  2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close