Featuredاسلام آباد

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے زائد ہو گیا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار580 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ایندھن کی کمی کے باعث بجلی کی پیداوار مزید کم ہوئی، بجلی کی پیداوار 19ہزار 420 میگاواٹ رہ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کو کوئلے اور ایل این جی کی پوری مقدار نہیں مل رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایل این جی کے سودے کرلیے رسد کیلئے ڈالروں میں ادائیگی ضروری ہے، ادائیگی نہ ہونے سے ایندھن کی فراہمی نہیں ہو رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close