راولپنڈی: تمام قوم اور اداروں کو کہتا ہوں کہ جاگتے رہنا، پاکستان کو مل کر تباہی سے بچانا ہے۔
شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹر پیٖغام میں وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب تو بھتیجی بھی کہتی ہے کہ چاچو حکومت چھوڑ دو، چاچو صرف ایک ووٹ کی اکثریت پر مقتدر حلقوں سے ڈیڑھ سال کی گارنٹی کی بھیک مانگ رہا ہے جو اسے نہیں مل رہی ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کے سوموٹو کے فیصلے نے ایف آئی اے ، نیب اور اے این ایف میں بدنام زمانہ سیاست دانوں کے کیسوں کے خاتمے کا راستہ روک دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری چوہدری شجاعت کو مبارک باد دینے نہیں بلکہ دونوں بھائیوں کو لڑوانے گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کی خوفناک تباہی پر خاموشی قومی گناہ ہے، تمام قوم اور اداروں کو کہتا ہوں کہ جاگتے رہنا، پاکستان کو مل کر تباہی سے بچانا ہے۔