Featuredکھیل و ثقافت

سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیاکپ کے لیے دیگر آپشنز پر غور شروع

ایشین کرکٹ کونسل نے سری لنکا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے دیگر آپشنز پر غور کرنے کا فیصلہ کیا ہے

کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے سری لنکا کو ایشیاکپ 2022 کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا تاہم ملک کی بگڑتی سیاسی صورتحال اور معاشی بحران کے باعث بنگلا دیش کو ایشیاکپ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تناؤ، متحدہ عرب امارات اور عمان میں گرمی کی شدید لہر کے باعث بنگلا دیش واحد آپشن ہے جہاں ایونٹ کے انعقاد پر غور کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا بھی سری لنکا کے آئندہ ماہ ہونے والے دورے کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو تین ٹی20، پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close