ملتان: لانگ مارچ کے حوالے سے 25 اور 29 مئی کے درمیان فیصلہ کرنا ہے
اسلام آباد میں عوام کے سمندر نے صرف ایک چیز کا مطالبہ کرنا ہےکہ اسمبلی کب تحلیل ہوگی اور الیکشن کب کرائیں گے؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج نئی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے، لوٹوں کو نا اہل کردیا گیا ہے، انہوں نے اتوارکو پشاور میں کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، لانگ مارچ کے حوالے سے 25 اور 29 مئی کے درمیان فیصلہ کرنا ہے، وہ پرسوں واضح کردیں گے تاکہ کارکنوں کو تیاری کا ٹائم مل جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ لانگ مارچ کیلئے 25 سے 29 مئی کے درمیان فیصلہ کریں گے تاہم کارکنوں کو پرسوں اس بارے میں آگاہ کردیں گے۔