Featuredپنجاب

امپورٹڈ اور مجرموں کی حکومت چند دن کی مہمان ہے : شفقت محمود

لاہور: امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے عدلیہ ان کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس نہ لے، آئندہ الیکشن میں ان کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔

رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود کا رانا ثناءاللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے عمران خان کو گرفتار کرنے کے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، وزیر انتشار نے اگر ایسی حرکت کی تو پوری قوم سراپا احتجاج ہوگی، پی ٹی آئی کے ورکرز اور قو عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے ہاتھ ماڈل ٹاؤن کے معصوم شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، امپورٹڈ اور مجرموں کی حکومت چند دن کی مہمان ہے، سازشی ٹولہ اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت چاہتی ہے عدلیہ ان کے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس نہ لے، آئندہ الیکشن میں ان کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close