Featuredپنجاب

پی ٹی آئی پرامن مارچ کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

لاہور: حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق حکومت اور اتحادیوں کے درمیان قانونی حدود میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کی اجازت دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اتحادیوں سے رابطے کرکے اتفاق رائے میں اہم کردار ادا کیا، پی ٹی آئی کو سری نگر ہائی وے تک ہی محدود کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی سری نگر ہائی وے پر پرامن مارچ کرے گی تو کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سری نگر ہائی وے سے آگے آنے کی صورت میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا، ملک میں انتشار، افراتفری کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک میں لانگ مارچ کے حوالے سے مزید مشاورت بھی ہوگی، اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، آصف زرداری، فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close