Featuredاسلام آباد

پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے : شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید قلت ہوگی، ہمیں بہت ہی ذمہ داری اور نظم و ضبط سے پانی کا استعمال کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا پانی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ عوام پانی کو محتاط ہو کر استعمال کریں، پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے، فیکٹریوں، کھیتوں اور گھروں میں پانی کے استعمال کو کم کریں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے دریاؤں، بیراجوں اور کینالوں میں پانی کی شدید قلت ہے، دریائے سندھ خشک سالی کا شکار ہے، پانی ہے تو حیات ہے، پانی ہے تو سب کچھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید قلت ہوگی، ہمیں بہت ہی ذمہ داری اور نظم و ضبط سے پانی کا استعمال کرنا ہوگا۔

دوسری جانب تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا جس کے بعد دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گرگیا ہے جس کے بعد برف پگھلنے کا عمل سست ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رواں سال 5 ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری مرتبہ ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 2 دن کا ہے، آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close