Featuredاسلام آباد

یہ تاریخ کا پہلا وزیر اعظم ہے ، جو تحریک عدم اعتماد سے گیا ہے : یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد :  جو ان کے ساتھ نہیں وہ غدار ہیں ، ہمیں سب معلوم ہے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کئے جائیں۔

سینٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف سمیت دیگر لیڈرشپ گرفتار نہیں ہوئی؟ یہ ہمیں نہ بتائیں کہ کیا کرنا ہمیں سب معلوم ہے۔ ہمیں یہ نہ بتائیں کہ ہم نے کب الیکشن کروانے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ہوگا، ہم ان کی مرضی سے تو نہیں الیکشن کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانون پر عملدرآمد ہوگا، آج جو ان کے ساتھ نہیں، وہ غدار ہیں۔ ہمیں سب معلوم ہے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کئے جائیں۔ ہم ان کی مرضی سے تو نہیں الیکشن کروائیں گے۔ یہ تاریخ کا پہلا وزیر اعظم ہے۔ جو تحریک عدم اعتماد سے گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایڈوائس سے لے کر گورنر تک جو ہوا وہ سب نے دیکھا ہے۔ وزیراعظم ملک کا چیف ایگزیکٹو ہے، کیسے کوئی ان کی ہدایت نہیں مان سکتا ہے۔ میں وزیر اعلیٰ کو بحال کرتا ہوں میں گورنر کو بحال کرتا ہوں کمال ہے۔ ایسے نہیں ہوتا جیسے کہا اور بتایا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close