Featuredاسلام آباد

سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے : وزیر داخلہ

اسلام آباد : ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھروں سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہونا خونی مارچ کے ثبوت ہیں۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کا گھر بارود خانہ نکلا۔ سیاست کے لبادے میں دہشت گردی کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ عمران نیازی سیاست نہیں کررہا، دہشت گردی پر اتر آیا ہے۔ بے گناہ پولیس جوان کمال احمد کے سینے میں لگی گولی کہاں سے آئی، قوم نے دیکھ لیا ہے۔ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ پُرامن سیاسی کاررواں نہیں بلکہ مسلح لشکر کشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس برآمدگی، پنجاب پولیس کے جوان کی شہادت کے بعد عمران نیازی پر اعتبار نہیں کرسکتے ہیں۔ عمران نیازی سے کہتا ہوں کہ خونی انقلاب منسوخ کردے، آئین، قانون اور امن کا راستہ اپنائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری کو اپنے فساد کے لئے استعمال نہ کرے۔ معیشت کی بنیادوں میں بارود بھرنے والوں کو معاشرے کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون پر سختی سے عمل ہوگا، قانون صرف اسے پکڑے گا جو قانون ہاتھ میں لے گا۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ پونے چار سال قوم کو وعدوں کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے اب بتی چوک کی آوازیں لگارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close