کراچی: لانگ مارچ نے عمران کے سیاسی غبارے سے حوا نکال دی اب دم دبا کے بھاگے ہیں
سید ناصر شاہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے نے جو لانگ مارچ کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا اس کا ان کو حساب دینا پڑے گا، کوئی سیاسی کارکن کسی سرکاری املاک کو نذر آتش نہیں کر سکتا۔
ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ عمران کی ہدایت تھی کہ جلاؤ گیراؤ کرو، دہشت پھیلاؤ یہ دہشت کے راستے اقتدار لینا چاہتا تھا، لانگ مارچ نے عمران کے سیاسی غبارے سے حوا نکالدی اب دوم دبا کے بھاگے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی عوام پر امن، سنجیدہ سیاست اور حکومت چاہتے ہیں اس لیے عوام ان کے انتشار سے دور رہے، چھ دن میں الیکشن کرانے کی دھمکی آپ کی گیدڑ ببھکی ہے۔