Featuredبلوچستان

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے لیئے پولنگ کل ہوگی

کوئٹہ : بلوچستان کے 34 میں سے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پولیس اور لیویز کے 21 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پولنگ کے لیئے سامان پہنچا دیا گیا ہے، جس کے لیئے 5 ہزار 226 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جس میں سے 2 ہزار 34 انتہائی احساس، 19 سو 74 حساس اور 12 سو 18 نارمل پولنگ اسٹیشن ہے۔

مجموعی طور پر 32 اضلاع میں 16 ہزار 195 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ پہلی بار جنرل سیٹوں پر 132 خواتین امیدوار مدمقابل ہے۔ مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 20 لاکھ 6 ہزار 274 اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 46 ہزار 124 ہے۔ کل ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 52 ہزار 398 ہے۔

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے 21 ہزار سے زائد اہلکار اور افسران تعینات ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ احساس ترین پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور لیویز کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر پاک فوج کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو حق رائے کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close