Featuredسندھ

امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا

کراچی : قوم کو 28 ارب کا پیکج دینے والا آج خود 40 ارب کے منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت میں پیش ہو رہا ہے۔

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، کچھ ہفتوں میں ملک کی معشیت کو تباہ کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے، شہباز شریف جیسا کرپٹ شخص ملک کا حکمران بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو 28 ارب کا پیکج دینے والا آج خود 40 ارب کے منی لانڈرنگ کے کیس میں عدالت میں پیش ہو رہا ہے۔ کچھ ہفتوں میں ملک کی معشیت کو تباہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی کا بہت بڑا طوفان برپا ہونے والا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close