Featuredخیبر پختونخواہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر بڑھائی گئیں

پشاور:  ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

عمران خان کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کیا، بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر قیمتیں کم کیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر بڑھائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کو کبھی نہیں مانیں گے، احتجاج بھی اسی وجہ سے تھا، کابینہ میں شامل لوگ اس ملک کے کرپٹ ترین لوگ ہیں، میں اپنی جان دے دوں گا ان کو قبول نہیں کروں گا، کور کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا، ہم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں، انہیں 6 دن کا وقت دیا تھا، انہوں نے ہمارے خلاف گلو بٹ استعمال کیے، اس بار پوری تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سے سب کو مارچ کی تیاری کرنے کو کہہ دیا ہے، جو ہمارے ساتھ ہوا اس سے آئندہ کیسے بچنا ہے پلان بنا لیا، پیر کو ہم اس معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں، عدالت سے پوچھیں گے کیا احتجاج کسی جمہوری جماعت کا حق ہے یا نہیں، ڈاکٹر یاسمین پر تشدد کیا گیا، ان کی عمر 70 سال سے بھی اوپر ہے، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی عدالت میں چیلنج کریں گے، عدالت میں اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کے خاتمے کو چیلنج کریں گے، نیب قوانین میں ترمیم کا معاملہ بھی عدالت میں چیلنج کریں گے۔ شریفوں کے گھر میں ہونے والے فیصلے ہم پر مسلط کر دیئے جاتے ہیں، ہمارا اولین مطالبہ الیکشن کی تاریخ ہے، مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close