Featuredسندھ

اب الیکشن عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوگا : سعید غنی

کراچی: عمران خان کو 2018 میں بھی 28 فیصد جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو ستر فیصد ووٹ پڑا تھا، اب انتخابات عمران خان کی خواہش پر نہیں ہوگا

وزیر صحت  سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو آئین میں درج طریقہ کار کے تحت نکالا گیا، آصف زرداری صاحب سے بات نہیں ہوئی آڈیو کی تصدیق نہیں کرسکتا، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد منتیں کی تھی کہا تھا کہ میں اسمبلی توڑ دوں گا، عمران خان نے پوری کوشش کی کہ تحریک عدم اعتماد سے بچوں، اتحادیوں نے بھی خراب کارکردگی پر ان کا ساتھ چھوڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چھ دن بعد بھی کچھ نہیں کرسکتا، پہلے کے پی سے تو نکلے، یہ کبھی چارسدہ کبھی پشاور کبھی مردان میں جلسے کررہا ہے، بلوچستان اورپنجاب میں بھی جلسے کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان انتہائی بزدل آدمی ہے، کبھی امریکی سازش کی بات کرتا ہے اب وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کررہا ہے، آمرانہ دور کی تاریخ بھری پڑی ہے، جب سے وہ حکومت سے نکلا ہے اب بنی گالا چھوڑ کر پشاور جاکر بیٹھا ہے صرف اس لئے تاکہ گرفتار نہ کرلیا جائے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کسی بھی شہری کے بنیادی انسانی حقوق کی آزادی ہے، وہ کہتا ہے میں ہنگامہ بھی کروں نقصان بھی کروں اور جیل بھی نہ جاؤں ایف آئی آر بھی نہ ہو، وہ دھمکیاں دیتاہے، لوگوں کو ٹیکسز جمع کرنے سے منع کیا، بجلی کے بل جمع نہ کرنے کی بات کی، وہ سپریم کورٹ صرف اس لئے گیا ہے کہ میں کچھ بھی کروں گرفتار نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ پڑے گا لیکن ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کرکے گیا تھا، پیٹرولیم لیوی ہر ماہ چار روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا، اگر ہم آئی ایم ایف کی بات مسترد کرتے تو کوئی ادارہ پاکستانی حکومت کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا، آسان فیصلہ تھا کہ حکومت چھوڑ دیتے ملک بحران کا شکار ہوتا، کوئی نگران معیشت سنبھال نہیں سکتا تھا، کوئی عالمی ادارہ نگران حکومت سے معاہدہ نہیں کرتا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ جو بنیادی انسانی حقوق کا احترام نہ کرے اسے جی ایس پی پلس سمیت کوئی سہولت نہیں ملنی چاہیئے، بدقستی سے سیالکوٹ جیسے واقعات ہوجاتے ہیں جن کا نقصان ریاست کو ہوتا ہے، ہر ملک میں ایسے عناصر ہوتے ہیں، بلاول بھٹو ہمارے وزیرخارجہ ہیں اللہ نے ان کو ہمت دی ہے کہ دنیا کو بتائے کہ ہم بہت اچھے اچھے کام بھی کررہے ہیں، بینظیر مزدور کارڈ ہو یا اس طرح کے اور کام بھی ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے چیلنجز اور مشکلات ہیں صرف حکومت کا نہیں عدلیہ کا بھی کردار ہے، میڈیا کا بھی رول ہے بدقسمتی سے میڈیا کے کچھ ادارے ایجنڈا بیس کام کرتے ہیں، ہمارے ملک کےحالات بہتر ہوں تو سب کچھ بہتر ہوسکتا ہے۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ عمران خان کانیریٹو کرپشن کے خلاف تھا، یہ کرپٹ جماعت ہے، اکبر ایس بابر کے کیس میں ثابت ہوچکا ہے کہ انہوں نے پیسے لیکر ٹکٹ دیئے، انہوں نے اقتدار میں آکر فرح گوگی اور گوگے پالے، ان کو یقین دلایا جائے کہ ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی تو یہ چپ کرکے بیٹھ جائے، پاکستان کا سابق وزیراعظم مودی کا ایجنٹ بنا ہوا ہے، ہر تقریر میں انڈیا کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتا ہے، وہ مودی کے لئے الیکشن مہم چلارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close