جھوٹے خط ، جھوٹی عالمی سازش پھر تمہارا قتل کا جھوٹا ڈرامہ بھی فیل ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین کو فتنہ خان کہہ دیا۔
انہوں نے پیغام میں کہا کہ فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو، جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کمپین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں۔ جھوٹ بولنے سے باز آجاؤ، ورنہ تمہیں منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
فتنہ خان پورے پاکستان میں واحد شخص تم ہو جس کا اسرائیل سے براہ راست خاندانی واسطہ ہے۔ایک مسلمان پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کی الیکشن کیمپئین کرنے والے میں تمہیں وارننگ دیتی ہوں جھوٹ بولنے سے باز أجاو ورنہ منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ https://t.co/mmUFi69zf3
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 30, 2022
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے خط ، جھوٹی عالمی سازش پھر تمہارا قتل کا جھوٹا ڈرامہ بھی فیل ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے ناکام لانگ مارچ تمہار ا رہا اور اب وفد اسرائیل بھیجنے جانے کی انتشار خان کی ایک اور دو نمبری سامنے آگئی۔