Featuredاسلام آباد

بینظیر انکم سپورٹ میں شامل 8 ملین لوگوں کو اضافی امداد دی جائے گی

اسلام آباد: سابقہ حکومت کے پشاور بی آر ٹی، راولپنڈی رنگ روڈ، گوگی اسکینڈل جیسے کئی معاملے ہیں۔

پریس کانفرنس میں شازیہ مری نے کہا کہ غریب ترین طبقے کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثر سے بچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 1 کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کےلیے 28 ارب کا پیکیج تیار کرلیا، کابینہ نے منظوری دے دی ہے، آغاز جون میں ہوگا۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ میں شامل 8 ملین لوگوں کو اضافی امداد دی جائے گی، حکومت کی کوشش ہے کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ  سابقہ حکومت کے پشاور بی آر ٹی، راولپنڈی رنگ روڈ، گوگی اسکینڈل جیسے کئی معاملے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل کا وفاق پر حملے کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، عمران خان کا جتھوں کے پاس اسلحے کی موجودگی کا اعتراف چھوٹی بات نہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ کابینہ نے ای سی سی کے ایک فیصلے کی توثیق کی جو کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تو ایک ریلیف پیکیج کا پلان بھی بنایا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مہنگائی پر پڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close