Featuredاسلام آباد

سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ہے

اسلام آباد : ساری دنیا کو معلوم ہولے کہ بوٹ پالش کرنے والوں کی عوام میں کیا حیثیت ہے۔

شیخ رشید نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ہے۔ ملک میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ہے۔ لوڈشیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور پر ان کو لے ڈوبے گی۔ ثابت ہو گیا کہ یہ انٹرنیشنل بھکاری ہیں۔ اپنے کپڑے بیچنے کا دعوی کر رہے ہیں جن کپڑوں کا کے پی کے میں کوئی خریدار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے میں ایک ووٹ کی اکثریت 22 کروڑ لوگوں کا مذاق اڑا رہی ہے۔ ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لئے آصف زرداری دربدر دھکے کھا رہا ہے۔ ساری دنیا کو معلوم ہولے کہ بوٹ پالش کرنے والوں کی عوام میں کیا حیثیت ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک کا بیٹا وزیر خارجہ دوسرے کا چیف منسٹر اور تیسرے کا وزیر مواصلات ہے۔ لوگ کھائیں دھکے اور لوڈشیڈنگ میں کریں گزارہ۔ میں اوورسیز پاکستانیوں کی خاطر سپریم کورٹ جارہا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close