Featuredخیبر پختونخواہ

عمران خان نے ملک ریاض اور آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی

پشاور: سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

عمران خان نے عدم اعتماد کے دوران آصف زرداری سے رابطوں کی تردید کردی جبکہ ساتھ میں ملک ریاض اور آصف زرداری کے درمیان گفتگو سے لاتعلقی کا بھی اظہار کردیا۔

ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ ختم کرنے کے پیچھے کوئی ڈیل نہیں ہے، لانگ مارچ ختم نہ کرتا تو خون خرابہ ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 26 سال سے کہہ رہا ہوں کہ آصف زرداری اور ن لیگ ایک ہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت میں تھے تو اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے دباؤ تھا، پیغام بھیجا گیا کہ اپنے ملک کا سوچیں، پیغام کس کی طرف سے آیا تھا یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کے زیرِ اثر مخصوص لابی مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانا چاہتی ہے۔

قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے مستعفی ہوچکے ہیں، تصدیق کے لیے جانے کی ضرورت نہیں، قومی اسمبلی کے فلور پر اسپیکر کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس دن اسمبلی میں واپس گئے اس کا مطلب امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنا ہے، اب کسی رکن کو انفرادی طور پر اسمبلی جانے کی ضرورت نہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close