Featuredاسلام آباد

یہ سمجھتے ہیں ہم پر مقدمات بناکر ہمیں ڈرا دیا جائے گا تو غلط ہے

اسلام آباد: ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے خلاف دو دو کیسز بنائے ہوئے ہیں، ہمیں ایک بار ہی مقدمات میں عدالت بلوالیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مقدمات سے بہتر ہے ہمیں جیل بھیج دیا جائے، ہمیں جیلوں سے ڈر نہیں لگتا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر یہ سمجھتے ہیں ہم پر مقدمات بناکر ہمیں ڈرا دیا جائے گا تو غلط ہے، ہم ڈرنے والوں میں سے نہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close