Featuredاسلام آباد

غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا آسان نہیں ، غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ قرضوں کے معاملات سالوں سے چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا آسان نہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معیشت کسی ایک جماعت نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا آسان نہیں ہے۔ ہم نے مل کر ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ قرضوں کے معاملات سالوں سے چل رہے ہیں۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آپ کس حد تک چھوڑ کر گئے یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 112 ارب روپے ماہانہ پیٹرول پر سبسڈی دیں گے تو اس کا حساب کس نے دینا ہے؟ غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close