Featuredخیبر پختونخواہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبائی محکموں میں پی او ایل اخراجات میں کمی کا فیصلہ
پشاور : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی سندھ حکومت کے نقش قدم پرچل پڑے۔
وزیر اعلیٰ نےسرکاری اداروں میں پیٹرول کی استعمال پر 35 فیصد کٹ لگا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے تمام صوبائی محکموں اور اداروں کے پی او ایل اخراجات میں 35 فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری کو تمام سرکاری محکموں اور نیم اداروں کے پی او ایل اخراجات میں کٹ لگانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔