Featuredسندھ

جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت میں داخل ہونا جرم قرار

کراچی: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عمارت کے مرکزی دروازے پر تالے لگا دیئے گئے ہیں

کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے جیل چورنگی پر واقعے سپر اسٹور میں لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت کے کسی بھی رہائشی کا عمارت میں داخل ہونا جرم قرار دیدیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمارت کا کوئی بھی رہائشی بلڈنگ میں داخل ہونے پر جرم کا مرتکب ہوگا، عمارت میں داخل ہونے کی کوشش پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ عمارت کے مرکزی دروازے پر تالے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ عمارت کے تمام راستوں پر سیکیورٹی گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ تو عمارت کو ناقابل رہائش قرار دے چکی ہے تاہم ایس بی سی اے کولنگ کا عمل مکمل ہو جانے کے بعد عمارت کے قابل رہائش ہونے کا فیصلہ کریگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close