Featuredاسلام آباد

عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہیں : وزیر داخلہ

 اسلام آباد: عمران نیازی کو بنی گالہ اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے، عدالتی ضمانت ختم ہونے پر یہی سیکیورٹی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ عمران نیازی دو درجن سے زائد مقدمات میں ملزم نامزد ہیں، ان مقدمات میں ملک میں ہنگامہ آرائی،فتنہ و فساد، افراتفری پھیلانا شامل ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے بتایا کہ مقدمات میں وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم بھی شامل ہیں، ملک میں فساد فی الارض مچانے والا اخلاقی، جمہوری قدروں سے عاری ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ جو اپنے مخالفین کو کبھی غدار اور یزید کہہ کر پکارتا ہے، ایسا شخص جمہوری معاشرے میں سیاسی جماعت کا سربراہ ہوسکتا ہے؟ یہ پوری قوم کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close