Featuredپنجاب

حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہیں

راولپنڈی : وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بجلی کی 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ، پیٹرول میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ، بجلی9 روپے فی یونٹ مہنگی اور گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک کا اضافہ موجودہ حکومت کی 50 روزہ کارکردگی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ فرد جرم اور گرفتاری کے نرغے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم ان کے اپنے کیسوں کے خاتمے کے لیے ہیں، یہ ان کی کارکردگی ہے۔

سابق وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم 19 جون سے پہلے اپنا ووٹ چیک کرلے، الیکشن دھاندلی شروع ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close