Featuredاسلام آباد
انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے
اسلام آباد: پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجٹ کے باعث فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہنگائی مارچ کا فیصلہ15 جون کے بعد ہوگا، انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی تیار کرلی ہے۔