Featuredاسلام آباد

عمران خان کی گرفتاری پر خاموش نہیں رہیں گے

اسلام آباد: جب سے تجربہ کار حکومت آئی ہے آٹے کی قلت ہوگئی ہے،حکومت روس سے سستا تیل، گندم خریدنے سے گریز کررہی ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکومت کے اقدامات کا اثر بجٹ سے پہلے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے تجربہ کار حکومت آئی ہے آٹے کی قلت ہوگئی ہے، حکومت روس سے سستا تیل، گندم خریدنے سے گریز کررہی ہے، موجودہ حکومت بڑے فیصلے کرنے کا استحقاق نہیں رکھتی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ راناثناءاللہ سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو اس کا شدید ردعمل آئے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، پی ٹی آئی کا کوئی رکن اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہوگا،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے طالبان سے بات پر ہم پر تنقید ہوئی، ہم پر تنقید کرنے والے اب طالبان سے خود بات کررہے ہیں، خطے میں امن کیلئے ہماری ہی پالیسی اب یہ آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہ جب سے تجربہ کار حکومت آئی ہے آٹے کی قلت ہوگئی ہے،ملک میں ایک تشویش کی لہر ہے، حکومت نے پیٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے، کور کمیٹی اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، پاکستان میں مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، حکومت کے اقدامات کا اثر بجٹ سے پہلے آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر خاموش نہیں رہیں گے، راناثناءاللہ سابق وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کیا تو اس کا شدید ردعمل آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close