Featuredاسلام آباد

ان لوگوں نے استعفے نہیں دینے نہ مراعات کو چھوڑنا ہے

اسلام آباد: یہ لوگ نیا الیکشن مانگ رہے ہیں لیکن اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے رہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4 سال تک ذاتی مفادات کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، 4 سال تک ذاتی مفادات کے لیے عوام کی جیبیں خالی کی گئیں، معیشت تباہ ہوتی رہی اور دوسری طرف ان کی انکم بڑھتی رہی، بنی گالہ میں کرپشن کے عملیات ہورہے تھے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام سے روزگار چھین لیا گیا اور اپنے لوگوں کی جیبیں بھری گئیں، عوام کی روٹی، آٹا، چینی چوری ہوتی رہی، عوام کے لیے اس ملک میں معیشت اور روزگار بھی تباہ ہوا، ان کا کام صرف اپنی کرپشن سے نظر ہٹانا ہے، یہ لوگ نیا الیکشن مانگ رہے ہیں لیکن اسمبلی سے استعفیٰ نہیں دے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا نیا پاکستان فرح خان، بشریٰ بی بی اور عمران خان کا تھا، کیا ملک سے غربت، بیروزگاری ختم ہوئی؟، 2018 سے پہلے ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی ختم تھی، یہ لوگ امپورٹڈ حکومت اور بیرونی سازش کی بات کرتے ہیں، یہ اس طرح کی باتیں کر کے سیاست کے علاوہ کچھ نہیں کررہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے استعفے نہیں دینے نہ مراعات کو چھوڑنا ہے، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں غریب مزید غریب ہوا، پاکستان، ترکی 75 سال کی دوستی منارہے ہیں اور یہ اس پر سیاست کررہے ہیں، ان لوگوں نے کیا پیغام دیا کہ یہ لوگ پاک ترک دوستی کے خلاف ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کے مفاد کے لیے حکومت جو بہتر سمجھتی ہے وہ کرے گی، کرپشن کا الزام لگانے والوں کی اپنی بہت سے کہانیاں ہیں، یہ لوگ روز صبح، شام جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close