Featuredاسلام آباد

پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا

اسلام آباد: قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا نسٹ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل، سیکورٹی پر سیمینار منعقد کیا گیا ہے، نیوکلیئر صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے، ملکی نیوکلیئر پروگرام کو عوام اور سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ سول اور ملٹری قیادت اس اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے ، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ایک ذمہ دار اور پر اعتماد نیوکلیئر ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے جو قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے، قومی سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف تمام ضابطوں کے مطابق ہے، قومی اسٹریٹجک پروگرام پر بے بنیاد اور غیر ضروری تبصرے سے گریز کیا جائے، صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی اسٹریٹجک پروگرام پر ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close