Featuredپنجاب

ن لیگ اور پییلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے : حمزہ شہباز

لاہور: پییلزپارٹی اور ن لیگ کا پنجاب میں ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

آصف زرداری سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ملاقات کی ہےجس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ورکنگ ریلیشن شپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آصف زرداری نےحمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد دی اور ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عمران خان کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اورضمنی انتخابات مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ عوام کی خدمت کے سفر میں ایک ہیں اورایک رہیں گے، پیپلز پارٹی اتحادی جماعت ہے، ساتھ لیکر چلیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ورکنگ ریلیشن شپ مزید بہتر بنانے کیلئے مشاورت جاری رہے گی، ن لیگ اور پییلزپارٹی کا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں اور اجتماعی فیصلوں کا قائل ہوں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close