Featuredاسلام آباد

حکومت نے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے : عمران خان

اسلام آباد: ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان تک نہ تھا،ہم مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آواز بنیں گے۔

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور ملکی معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور عوام کو ہمارے دور کے دیے گئے ریلیف ختم کردیے ہیں۔

دوران اجلاس عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو اہم گائیڈلائنز دیں اور کہا کہ ان کی حکومت کے معاشی اعداد و شمار کو اُجاگر کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے خلاف ان کی حکومت کے اقدامات سے عوام کو آگاہ کریں، حکومت کے معاشی صورتحال پر جھوٹے پروپیگنڈا کو عیاں کریں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، ہم مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی آواز بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشان تک نہ تھا، ترجمان حکومت کے معاشی صورتحال پر جھوٹے پروپیگنڈا کو عیاں کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close