Featuredاسلام آباد

عوام افواہوں پر کان نہ دھریں : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو قطعی جھوٹ قرار دیا ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے، اس حوالے سے افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔

انہوں نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close