Featuredاسلام آباد

ان کو کسی بیرونی سازش نے نہیں ملک کے غریب نے نکالا ہے

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی شرائط پر جب دستخط کیئے تو کیوں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

وفاقی وزیر شازیہ مری  کا کہنا ہے کہ  کرسی جانے کے غم میں عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ ان کو کسی بیرونی سازش نے نہیں ملک کے غریب نے نکالا ہے۔ اگر 4 برسوں میں بہت بڑے کارنامے کیئے تو وہ بتادیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آج نیوکلئیر پروگرام پر باتیں کی جارہی ہیں۔ جب جب کسی حکمران نے میڈیا کی زبان بندی کی، تو اس نے اپنا زوال دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں سب اچھا ہونے جارہا ہے، ایسا کچھ نہیں ہے۔ ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی۔ پاکستان کے معاشی حالات مشکل میں ہیں۔ پچھلے چار سال نوکریوں گھروں کا وعدہ کیا گیا۔ لیکن معیشیت کا بیٹرا غرق کردیا گیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ پچھلی حکومت میں رہنے والے حکمران کوئی ایک کام نہیں بتا سکتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر جب دستخط کیئے تو کیوں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close