Featuredاسلام آباد

بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، ڈالر دو سو سے اوپر ، ایسی شہباز اسپیڈ ہمیں نہیں چاہیے

اسلام آباد : یہ عوام کیلئے بہت خطرناک ہے، ملک کو نئے انتخابات کے طرف لے کے جانا ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے پیپلز پارٹی ن لیگ کے کیس پر بھی پیش رفت شروع ہو۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت بہتر ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود حالات بہتر رہے۔ لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہو رہا تھا۔ سازش کے تحت حکومت تبدیل کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوگئی۔ ڈالر دو سو سے اوپر چلا گیا۔ سیمنٹ، آٹے سمیت تمام چیزوں کے ریٹس بڑھ گئے۔ ملک کی بجائے بیرون ملک دورے کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ کیا۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ اپنے کپڑے بیچتے بیچتے لوگوں کے کپڑے چھین لیے، یہ ہے شہباز اسپیڈ! ایسی شہباز اسپیڈ ہمیں نہیں چاہیے۔ یہ عوام کیلئے بہت خطرناک ہے۔ ملک کو نئے انتخابات کے طرف لے کے جانا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close