Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ

اسلام آباد : ہم استعفے دے چکے ہیں،احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ارکان اسمبلی احتجاج کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، پاکستان تحریک انصاف کی ارکان خواتین نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا،  پارلیمنٹ کے باہرعالیہ حمزہ، کنول شوزب، ملیکہ بخاری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی خواتین نے مظاہرہ کیا۔

پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ گیٹ نمبر ایک سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں، پی ٹی آئی کی خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، خواتین اراکین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

عالیہ حمزہ ملک پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں، اس دوران وہ زخمی بھی ہوگئیں، عالیہ حمزہ کے پاؤں اور ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایم این اے عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے دھکے دیے۔

عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ استعفے دے چکے ہیں،احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، ہمارے استعفے کی تصدیق اسپیکر قومی اسمبلی نے کر دی تھی، ہماری آواز کو دبا نہیں سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close