Featuredاسلام آباد

مودی کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا رہا ہے

اسلام آباد : مودی کے بزنس پارٹنر یہاں پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف کارروائی پر ردعمل میں کہا کہ مودی کے بزنس پارٹنر پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‏حماد اظہر اور شفقت محمود کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے، مودی کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں اس کے بزنس پارٹنر پی ٹی آئی رہنماؤں پر دہشتگردی کے پرچے کاٹ رہے ہیں۔ ہم اس بیہودہ روش کی سخت مذمت کرتے ہیں، جدوجہد جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close