Featuredپنجاب

سیاسی قیادت سے گزارش ہے ، سیاسی انتہا پسندی کو ختم کریں

لاہور: پوری امت مسلمہ نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت گستاخانہ بیانات پر عالم اسلام سے معافی مانگے، بی جے پی رہنماؤں کے بیانات پر پورے عالم اسلام نے احتجاج کیا۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں یوم تحفظ حرمت رسولﷺ منانے پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے اور سزا دے، وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے پہلے اس مسئلے پر آواز اٹھائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں آسمانی کتب اور تمام انبیا کی حرمت پر بھی قانون سازی کی جائے، پوری امت مسلمہ نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ سیاسی قیادت مذہبی اصلاحات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں، جہاد کا حق صرف ریاست کو ہے، کسی گروہ یا جماعت کو نہیں، سوشل میڈیا پر آنے والی چیزوں پر پی ٹی اے سے رابطے میں ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی کا یہ کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے گرینڈ ڈائیلاگ کی بات کی ہے، اگر یہ نام اچھا نہیں لگتا تو کوئی اور نام رکھ لیں، سیاسی قیادت سے گزارش کرتے ہیں، سیاسی انتہا پسندی کو ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق ابھی سے تیاری کررہے ہیں، اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی بنارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close