Featuredاسلام آباد

بھارت جھوٹے مقابلوں کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے

اسلام آباد: مودی کی ہندو انتہا پسندی پالیسیاں امن کیلئے خطرناک ثابت ہوں گی

مشیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

قمر زمان کائرہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت جھوٹے مقابلوں کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہندو انتہا پسندی کے خطرناک راستے پر چل رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کیلئے عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت میں بڑھتی ہندو انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، مودی کی ہندو انتہا پسندی پالیسیاں خطے کے امن کیلئے خطرناک ثابت ہوں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close