Featuredاسلام آباد
حالیہ بجٹ میں قبائل کےلیے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
اسلام آباد: حالیہ بجٹ میں قبائل کیلئے حکومت کے ناکافی اقدامات بدنیتی ظاہر کرتے ہیں
چیئرمین تحریک انصاف کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیش نظر میری حکومت نے انکی فنڈنگ 3 گنا کی، ہم نے قبائل کے لیے فنڈنگ 3 گنا کرکے 131 ارب روپے کردی تھی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائل کے لیے صرف 110 ارب روپے کا بجٹ رکھا، موجود ہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کردی، موجودہ حکومت نے آئی ڈی پیز کےلیے فنڈنگ کچھ نہیں رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں قبائل کےلیے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، قبائل کیلئے حکومت کے ناکافی اقدامات نااہلی، بدنیتی ظاہر کرتے ہیں۔