لاہور : پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا۔
پنجاب کے گریڈ ایک تا انیس تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور 30 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
بجٹ میں 15 فیصد اضافی تنخواہ کیساتھ ساتھ گریڈ ایک تا انیس تک کے ملازمین کو 15 فیصد ڈیسپیرٹی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت اسپیشل آلاونس کے نام کیساتھ ڈسپیرٹی الاؤنس دے گی۔ ڈسپیرٹی الاؤنس صرف مخصوص سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہی ملے گا۔
سیکریٹریٹ اور سی ایم آفس ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد ہی اضافہ ہوگا۔ پنجاب کے بجٹ میں وفاق کی طرز 5 فیصد پینشن بڑھائی جائے گی۔