Featuredاسلام آباد
بھارت کے جمہوری چہرے کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی
اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کو سیاسی، معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت مسلمانوں کو جھکانے کے لیے ظالمانہ اور جابرانہ ریاستی طاقت استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کو سیاسی، معاشی اور ثقافتی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہے۔ بھارت کے جمہوری چہرے کی اصلیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے۔