Featuredاسلام آباد
حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں
اسلام آباد: موجودہ حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی، حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے، لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے لیکن چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ورنہ حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی کیونکہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں۔