Featuredاسلام آباد

راجہ ریاض لوٹا ہے وہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا

اسلام آباد: چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے ،  شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی اپنے کیسز ختم کردیے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کا نظام تباہ کر رہے ہیں، یہ ملک کے سارے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دور میں کسی پر جھوٹا کیس نہیں بنایا۔ بیوروکریسی میں کرپٹ لوگوں کو آگے لایا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں نے دو ماہ میں ہمارے ساڑھے تین سال سے زیادہ مہنگائی کردی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ کہتے ہیں ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں، مزید مہنگائی ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ گھی، آٹا، چینی، چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، ان لوگوں کو اپنے ملک کے عوام کی فکر نہیں امریکا کے حکم کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنا ہم سب کا حق ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نچلے طبقے کو پیسے دے تاکہ لوگوں پر بوجھ کم پڑے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چوروں کے ٹولے کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ہوگا اس کا مطلب پارلیمنٹ ختم۔ راجہ ریاض لوٹا ہے وہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا۔  شہباز شریف نے حکومت میں آتے ہی اپنے کیسز ختم کردیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کا نظام تباہ کر رہے ہیں، یہ ملک کے سارے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ پاکستان کے کسی ادارے کو نہیں چھوڑیں گے، سب کو تباہ کریں گے، مجھ پر 8 مقدمے درج کیے گئے ہمارے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت پر بھی عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا دباؤ تھا مگر انہوں نے عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کو امریکا نے ہم پر مسلط کیا ہے، امریکا ان حکمرانوں کو کنٹرول کرسکتا ہے کیوں کہ ان کے پیسے باہر پڑے ہوئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم روس سے 30 فیصد سستا تیل خرید رہے تھے، ہم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں کمی کی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا خیال تھا کہ لاک ڈاؤن سے ہی وبا سے بچا جاسکتا ہے، چین نے لاک ڈاؤن لگایا تو لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچایا جاتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل اور انفرااسٹرکچر نہیں تھا کہ لاک ڈاؤن لگا کر لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’کہا گیا کہ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر عمران خان پر ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، میں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن لگاؤں گا تو میرے ملک کے مزدوروں کا کیا بنے گا۔‘

عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران اپنی معیشت کو بھی بچایا اور مزدوروں کو بھی بچایا، جس حکومت کو کہتے تھے اہل نہیں اس نے اپنے غریبوں اور معیشت کو بچایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول کے لانگ مارچ اور فضل الرحمان کے دو لانگ مارچ میں کبھی ان کا راستہ نہیں روکا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close